: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
واشنگٹن،17جون(ایجنسی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پینٹاگان میں اپنے امریکی ہم منصب آشٹن کارٹر سے ملاقات کی ہے اور ان سے سکیورٹی سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے جمعرات کو
پینٹاگان آمد پر شہزادہ محمد بن سلمان کا بہ نفس نفیس خیرمقدم کیا۔اس موقع پر انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ ''یہ ہماری دسویں گفتگو ہے ۔میں اپریل میں ان کی اور خلیج تعاون کونسل کی مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں۔گذشتہ سال ستمبر میں مجھے یہاں ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا تھا اور ہم ایک اور تعمیری ملاقات کرنے جارہے ہیں''۔